جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

چیئرمین پی سی بی نے زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے پر کس کھلاڑی کی تعریف کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم نے زمبابوے کو آؤٹ کلاس کیا اور سیریز اپنے نام کی، کامران غلام کو سنچری اسکور کرنے پر شاباش دیتا ہوں، بلاشبہ کامران غلام نے شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی بولرز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، کھلاڑی جذبے اور متحد ہوکر کھیلے اور کامیابی حاصل کی۔

- Advertisement -

ون ڈے سیریز کے فتح پر کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کی پرفارمنس پر فخر ہے، پاکستانی قوم کو ہم سے بہت زیادہ امید تھی، آسٹریلیا میں جیتے تھے اس لیے اعتماد بھی تھا۔

مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیتنے والے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا اور یہاں کی کنڈیشن میں کافی فرق تھا، جوکنڈیشن ہمارے لیے تھی وہی حریف ٹیم کیلئے بھی تھی، نوجوانوں کے پرفارم کرنے کی بہت خوشی ہے۔

خیال رہے کہ گرین شرٹس نے محمد رضوان کی کپتانی میں لگاتار دوسری ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے، اس سے قبل آسٹریلیا کو بھی اس کی سرزمین پر پاکستان نے 2-1 سے ہرایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں