جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

’مدارس رجسٹریشن بل پر صدرپاکستان دستخط کیوں نہیں کر رہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) حافظ حمداللہ نے سوال اٹھایا ہے کہ بتایا جائے مدارس رجسٹریشن بل پر صدرپاکستان دستخط کیوں نہیں کر رہے؟

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل 26ویں آئینی ترمیمی کا حصہ ہوتے ہوئے ایوان صدر میں لٹکایا گیا، بل دونوں ایوانوں سے پاس ہونے تک پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو آن بورڈ تھے پھر رکاوٹ کیا ہے، کون ہے اورکیوں ہے؟

رہنماجمعیت علمائےاسلام کا کہنا تھا کہ کیا ایوان صدر پارلیمنٹ سے سپریم ہےجو مدارس بل میں رکاوٹ بن رہا ہے؟ بلاول کردار ادا کریں اور پاپا سے کہیں بات پارلیمنٹ کی سپرمیسی کی ہے بصورت دیگر فضل الرحمان ’’تنگ آمد بجنگ آمد‘‘ فارمولے پر عمل کرنے میں حق بجانب ہیں۔

- Advertisement -

حافظ حمداللہ نے کہا کہ پھر اس کا راستہ روکنا نہ ڈائیلاک سے ممکن ہو گا نہ لاٹھی سے، بلاول کے پاس یہی  2 آپشن ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں