جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کراچی: لاپتہ صارم کے کیس میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے صارم کے والد کو 5 لاکھ تاوان کا میسج موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا تاہم کیس کو اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے اغوا ہونے والے 7 سال کے صارم کا 9روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔

نارتھ کراچی سے بچے کے اغوا کا کیس اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد کو 5 لاکھ تاوان رقم کا میسج موصول ہوا ہے تاوان کامیسج بھیجنے والے نمبر کے حوالے سے چھان بین شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش کی جارہی ہے، بچہ جس عمارت سے لاپتا ہوا وہاں 212 فیلٹس موجود ہیں تمام فلیٹس میں سرچنگ کی گئی ہے، عمارت میں موجود پانی کے4 ٹینکس کو بھی چیک کیا گیا ہے۔

کراچی کی خبریں

پولیس نے کہا کہ واقعہ جس وقت ہوا اس وقت فلیٹس میں بجلی کی لوڈشینگ تھی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاحال وقوع کے وقت کی سی سی ٹی فوٹیج نہیں مل سکی تاہم اطراف کی سی سی ٹی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں : نجانے میرا بچہ کس حال میں ہوگا ، لاپتہ صارم کی والدہ کی پکار

دوسری جانب اغوا بچےصارم کے والدین گورنر ہاؤس پہنچے، والدین نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات میں کہا کہ میرے بچےکی بازیابی کیلئے آپ امید کی کرن ہیں۔

گورنر نے آئی جی سندھ کو فون کرکے بچے کی بازیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سی پی ایل سی چیف کو بھی تمام وسائل بروئےکار لانے کی ہدایت کردی اور کہا خفیہ کیمروں اور انٹیلی جنس معلومات سے صارم کو تلاش کریں۔

اس سے قبل پولیس کے مطابق نامعلوم نمبروں سے میسجز بھیجنے والے افراد کا سراغ لگالیا ہے، میسجز ملتان سے بھیجے گئے جس میں صارم سے متعلق معلومات دینےکےبدلے بیس ہزار روپے مانگے گئے کیا گیا تھا لیکن میسجز بھیجنے والے شخص نےپولیس کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

حکام نے مزید بتایا تھا کہ بچے کےوالد کو بلوچستان سے ایک مس کال بھی موصول ہوئی، لیکن یہ ایک فراڈ کال لگتی ہے، لگتا ہے صارم کو کوئی جان پہچان والا شخص اپنے ساتھ لےگیا ہو، اور اس پہلو پرمزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں