اسرائیل نے کہا ہے کہ پانچ تھائی شہریوں اور تین اسرائیلیوں کو جمعرات کو رہا کر دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ کل آٹھ اسیران جن میں تین اسرائیلی اور پانچ تھائی باشندے ہیں، جمعرات کو غزہ سے رہا کیے جانے والے ہیں۔
دفتر نے اسرائیلی اسیران کے نام بھی جاری کیے: اربیل یہود، اگام برجر، اور گاڈی موسی۔
حماس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غزہ کو امداد کی فراہمی میں تاخیر سے یرغمالیوں کی رہائی متاثر ہو سکتی ہے اسرائیل غزہ کو امداد کی فراہمی میں جان بوجھ رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
حماس اب تک 7 اسرائیلیوں کو رہا کر چکا ہے جن کے بدلے 290 فلسطینی رہا ہوئے ہیں۔ حماس کی جانب سے مزید 3 اسرائیلی شہریوں کو کل رہا کیے جانے کا امکان ہے۔