ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات کر دیے گئے۔ وہ مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک فرائض انجام دیں گے۔

جسٹس سرفراز ڈوگر کو عدالت عالیہ کا قائم مقام چیف جسٹس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

4 فروری 2025 کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تعینات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

آفس آرڈر میں کہا گیا تھا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج اور جسٹس ارباب محمد طاہر ایف آئی اے کورٹس کے انتظامی جج ہوں گے۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز بنکنگ کورٹس کی انتظامی جج تعینات کر دیا گیا تھا۔

جسٹس محسن اختر کیانی اس سے قبل اے ٹی سی احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تھے تاہم جسٹس راجہ انعام امین منہاس سیشن کورٹس ایسٹ کے انتظامی جج تعینات کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں