رمضان المبارک میں بازار سے میٹھا تربوز خریدنا کسی چیلنج سے کم نہیں کیونکہ روزے کی حالت میں اسے چکھنا ممکن نہیں ہوتا۔
اب سوال یہ ہے کہ روزے دار چکھے بغیر میٹھا تربوز کیسے خریدے؟ اس کیلیے تین ایسے آسان طریقے ہیں جن پر عمل کر کے کامیابی مل سکتی ہے۔
سب سے پہلے اس بات کا جائزہ ضرور لیں کہ تربوز مکمل ہرا نہ ہو بلکہ زرد پیلے رنگ کا ہونا چاہیے جس پر دھبی چھال موجود ہو، یہ میٹھا ہونے کی نشانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا چاول کھانے کے بعد تربوز نہیں کھانا چاہیے؟
تربوز کو ہاتھ میں اٹھا کر دیکھیں کہ یہ اپنے سائز کے حساب سے وزنی ہے یا نہیں، اگر ہلکا ہے تو نہ خریدیں کیونکہ یہ پھیکا ہو سکتا ہے۔
اس پر ہاتھ مار کر آواز سنیں، اگر اندر سے سخت آواز آئے تو اس کا مطلب یہ پھیکا ہو سکتا ہے اور اگر چھنچھناتی ہوئی آواز آئے تو یہ تازہ اور میٹھا ہونی کی نشانی ہے۔
تربوز ایک تازہ اور ہائیڈریٹنگ پھل ہے جو جسم کو پانی کی کمی سے بچانے میں مدد دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وٹامنز سے بھرپور ہے۔
افطار میں تربوز کھانا ہاضمے کی صحت کیلیے فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ یہ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اور پیٹ کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔