ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

گوری سپراٹ نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کی تیسری محبت گوری سپراٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پنٹیرسٹ پر موجود اپنا اکاؤنٹ اچانک ڈیلیٹ کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گوری سپراٹ نے پنٹیرسٹ اکاؤنٹ اس لیے ڈیلیٹ کیا کیونکہ عامر خان کے مداحوں نے اداکار کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر جشن کی تفصیلات جان لی تھیں۔

مداحوں کو جب گوری سپراٹ کے پنٹیرسٹ اکاؤنٹ کے بارے میں پتا چلا تو انہوں نے وہاں جا کر عامر خان کی 60ویں سالگرہ کی تقریب کیلیے شیئر کیے گئے آئیڈیاز دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان نئی گرل فرینڈ سے شادی کر رہے ہیں؟

شیئر کیے گئے آئیڈیاز کے مطابق عامر خان اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی ڈنر کی میزبانی کریں گے۔ ’عامر 60ویں ڈنر‘ کے عنوان سے ایک کیوریشن میں تازہ پھولوں سے مزین کھانے کی میزوں کے ساتھ پوسٹس شامل ہیں۔

ایک اور تصویر میں فرضی جوڑے کو درخت کے نیچے رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں بہت سی اسٹرنگ لائٹس جل رہی ہیں۔

گزشتہ روز گھر پر منعقد کی گئی سالگرہ کی تقریب میں عامر خان اور گوری ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے میڈیا کے سامنے آئے تھے تاہم پرائیویسی کے باعث دونوں کی تصویر سامنے نہیں آ سکی۔

تقریب میں عامر خان نے گوری سے اتفاقی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ وہ بنگلورو سے ہیں اور ہم ایک دوسرے کو 25 سال سے جانتے ہیں، لیکن پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران قربتیں بڑھیں، وہ ممبئی میں تھیں جہاں ان سے اتفاقاً ملا پھر ہم سالوں تک رابطے میں رہے۔

6 سالہ بچے کی والدہ گوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ ایسے شخص کی تلاش میں ہیں جو شریف اور ذہین ہو، عامر خان سے مل کر بہت خوش ہوں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے رینا دتہ اور کرن راؤ کے ساتھ 16، 16 سال گزارے اور بہت کچھ سیکھا، اب گوری کے ساتھ خود کو مطمئن محسوس کر رہا ہوں۔

اداکار نے پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے کی تھی جو 1986 سے 2002 تک رہی۔ 2005 میں انہوں نے فلم ہدایتکار کرن راؤ سے شادی کی تاہم جوڑے نے 2021 میں علیحدگی اختیار کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں