شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے اداکارہ کبریٰ خان کا خوراب پورا کردیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’جیتو پاکستان‘ میں اداکارہ کبریٰ خان شرکت کررہی ہیں جس میں وہ گیم شو میں شریک شرکا کی انعامات جیتنے میں مدد کرتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فہد مصطفیٰ، کبریٰ خان کو بلاتے ہیں اور کہتے ہیں آْؤ موٹرسائیکل پر بیٹھو تمہیں آگے سے گھما کر لاؤں۔
کبریٰ خان ان کے ساتھ بیٹھ جاتی ہیں اور موٹر سائیکل پر ایک چکر لگاتی ہیں۔
بعدازاں انسٹاگرام اسٹوری میں کبریٰ خان نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ سے موٹر سائیکل پر گھومنے کی خواہشمند تھی۔