ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

’یوکرینی فوجیوں کی جان بخش دیں‘: ٹرمپ کی پیوٹن سے درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن کے ساتھ ’نتیجہ خیز‘ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یوکرینی فوجیوں کی جان بخش دینے کی درخواست کر دی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم ہونے کا بہت اچھا موقع ہے، میں نے پیوٹن سے درخواست کی کہ مکمل طور پر گھیرے ہوئے یوکرینی فوجیوں کی جانیں بخش دیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ روز روسی صدر کے ساتھ بہت بہت اچھی اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، یہ بہت اچھا موقع ہے کہ خوفناک اور خونی جنگ اپنے اختتام کو پہنچ سکتی ہے۔

ادھر، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن سے کوئی بات نہیں کی تھی بلکہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے کی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیو وٹ کوف نے جمعرات کی رات ماسکو میں روسی صدر کے ساتھ طویل ملاقات کی۔

دوسری جانب، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ پیوٹن نے ملاقات وٹ کوف کے ذریعے ٹرمپ کو سگنل پہنچانے کیلیے کی تھی۔

امریکی صدر چاہتے ہیں کہ روس اور یوکرین لڑائی کو روکنے کیلیے فوری جنگ بندی پر رضامند ہو جائیں کیونکہ اس سے تیسری جنگ عظیم کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں