بالی ووڈ کے معروف پلے بیک گلوکار اور سنگنگ ریئلیٹی شو کے سابق جج شان نے ٹیلی ویژن پر گانے کے مقابلوں کے پیچھے کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔
وکی لالوانی کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں، شان نے مقبول سنگنگ ریئلیٹی شوز کے پوسٹ پروڈکشن کے عمل کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کیا۔
دی وائس آف انڈیا میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے شان نے انکشاف کیا کہ اسٹیج پر گانے کی بہت سی پرفارمنسیں اتنی لائیو نہیں ہیں جتنی کہ وہ دکھائی دیتی ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ 2018 کے بعد سے گانوں کو پرفارم کرنے کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، مجھے یہ بات صرف بتائی نہیں گئی بلکہ مجھے یقین ہے اور میں اس حقیقت واقف ہوں کہ وہ گانوں کو دوبارہ ڈب کرتے ہیں۔
متعلقہ: مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دینے پر گلوکار شان ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر
شان نے کہ 2018 تک ریئلٹی شوز میں جب تک میں تھا اس وقت بھی وائس کو تھوڑا ٹیوننگ کیا جاتا تھا، لیکن اب تو پوری طرح سے گانا دوبارہ ڈب ہوتا ہے۔
گلوکار نے وضاحت کی کہ مقابلہ کرنے والے سیٹ پر ایک بار پرفارم کرتے ہیں، لیکن پھر آڈیو کو ایک اسٹوڈیو میں لے جایا جاتا ہے جہاں اسے دوبارہ ریکارڈ کیا جاتا ہے اور پھر اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پیش کیا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وجہ نے بطور جج میرے دور میں اختلافات ہوئے، کیونکہ میں نے شروع میں اس عمل کی مزاحمت کی تھی، گلوکار نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ کچھ کنٹسٹنٹ اچھا گاتے ہیں لیکن زیادہ ایڈیٹنگ سے حقیقی ٹیلنٹ چھپ جاتا ہے اور میں نے اس بات کی مخالفت کی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گلوکار شان حال ہی میں سلمان خان کی فلم سکندر سے بام بام بھولے کے ساتھ اسپاٹ لائٹ میں واپس آئے ہیں اس گانے کو پریتم دا نے کمپوز کیا ہے۔