اشتہار

شاہی پکوڑے بنانے کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: افطارکا یوں تو اپنا ایک مخصوص مینو ہوتا ہے اورتمام گھروں میں انہی پر عمل کیا جاتاہے لیکن خواتینِ خانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ افطار میں روز کچھ ایسا تیارکریں جو کہ ان کے اہل خانہ کے لیے نیا ہو۔

خواتین کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آپ کے ساتھ آئے دن نت نئی ڈشزکی تراکیب شیئرکرتے رہتے ہیں۔ آج ہم لائیں ہیں آپ کے لئے مزیداراور پرذائقہ شاہی پکوڑے بنانے کی انتہائی آسان ترکیب۔

اجزاء


بریڈ یا نان

- Advertisement -

بیسن

پیاز( باریک کٹا)۔

سبز مرچیں

سبزدھنیا

اناردانہ

ترکیب


اپنی مرضی سے حسبِ ضرورت بریڈ کے پیس لے لیں اورپھر ایک سلائس کے دویاچارپیس کاٹ لیں۔

اب چاہیں تو بیسن کا سادہ آمیزہ نمک مرچ مصالحے ڈال کربنا لیں ورنہ دوسری صورت بیسن میں باریک کٹا پیاز، سبز مرچیں، نمک، سرخ مرچیں، تازہ سبزدھنیا اوراناردانہ حسبِ ضرورت ڈال کرآمیزہ تیارکرلیں۔

آمیزہ تیار کرنے کے بعداس میں کٹے ہوئے بریڈ سلائس کو ڈبوکرڈیپ فرائی کرلیں۔

مزیدارشاہی پکوڑے تیارہیں چٹنی اورکیچپ کے ساتھ افطار پر پیش کیجئے اورخوب داد وصول کیجئے۔

بریڈ موجود نا ہونے کی صورت میں نان کے پیس لے کراس سے بھی شاہی پکوڑے بنائے جاسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں