اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

لوگوں کی جان بچانے کیلیے 10 سالہ لڑکے کا انوکھا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں 10 سالہ لڑکے نے لوگوں کی جان بچانے کے لیے انوکھا طریقہ اپنا کر ہزاروں پاؤنڈ چیرٹی جمع کر لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکس نامی لڑکے نے ٹینٹ میں 200 دن گزارے اور غریبوں کی جان بچانے لیے چندہ جمع کیا۔

میکس کے دوست رکِ نے مرنے سے قبل ایک ٹینٹ فراہم کیا اور آئیڈیا دیا کہ اس خیمہ کے ذریعے وہ ضروت مندوں کے لیے امداد جمع کر سکتا ہے۔

دوستوں میں عمر کا فرق 64 برس کا تھا، چند روز بعد رکِ زندگی کی بازی ہار گیا لیکن میکس فنڈ ریزنگ میں مصروف رہا۔

دو سو دن ٹینٹ میں گزارنے کے دوران میکس نے 75 ہزار پاؤنڈ جمع کر لیے اور ساری امدادی رقم اس طبی مرکز کے سپرد کر دی جہاں اس کے دوست نے زندگی کے آخری ایام گزارے تھے۔

میکس کی والدہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک حیران کن تجربہ تھا، بیٹا لاک ڈاؤن کے دوران بھی ٹینٹ میں رہا تاہم اس دوران وہ کھانے کے لیے گھر آیا کرتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں