ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: دبئی ایئرپورٹ پر ریچھ طیارے سے فرار ہوگیا!

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئرپورٹ پر بغداد جانے والے عراقی مسافر طیارے میں ایک ریچھ فرار ہو گیا اور رن وے پر چہل قدمی شروع کر دی جس کے بعد عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر عراق جانے والا مسافر طیارہ پرواز کے لیے تیار تھا لیکن دلچسپ ہنگامی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب اس طیارے سے ایک ریچھ فرار ہوگیا اور رن وے پر چہل قدمی کرتے دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ مسافر طیارہ عراق کا تھا جو بغداد جا رہا تھا اور اس میں ریچھ کو مال برداری کے سیکشن میں بے ہوش کرکے رکھا گیا تھا تاہم جہاز کے اڑان بھرنے سے قبل ہی وہ ہوش میں آگیا اور وہاں سے نکل کر رن وے پر مٹر گشت شروع کر دی۔

- Advertisement -

جہاز کے اڑنے سے چند لمحے قبل جب پائلٹ نے رن وے پر ریچھ کو یوں آزادانہ گھومتے دیکھا تو حیران رہ گیا جب کہ طیارے میں سوار مسافر اور دیگر عملہ بھی ہکا بکا رہ گیا۔

صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایوی ایشن کے عملے کو طلب کیا گیا جس نے بڑی کوششوں کے بعد ریچھ کو پکڑا اور دوبارہ بے ہوش کرکے طیارے میں پہنچایا۔ تاہم دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

عراق کے وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

ان تمام کوششوں کے باعث پرواز ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی جس نے مسافروں کو مشتعل کر دیا اور وہ عملے سے جھگڑنے لگے اور واقعے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

عراقی طیارے کے عملے نے خود کو اس واقعے سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریچھ کو دبئی ایئریورٹ کے عملے نے بے ہوش کرکے جہاز میں سوار کرایا تھا۔

مذکورہ واقعے پر عراقی ایئرویز کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریچھ کو دبئی سے بغداد منتقل کیا جا رہا تھا تاہم انہوں نے ریچھ کے مالک کا نام نہیں بتایا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے عراقی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مذکورہ طیارے میں ایک نہیں دو ریچھ تھے۔ ان میں سے ایک اپنا کریٹ توڑ کر باہر نکل آیا جسے اماراتی حکام نے بے ہوش کرکے طیارے سے اتارا۔

 

اسی حوالے سے ایک مسافر کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو میں ریچھ کو کارگو ہولڈ میں اپنے مخصوص کریٹ سے باہر گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایئر ویز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو کے بعد جاری بیان میں کہا کہ جو کچھ ہوا وہ ہماری دسترس سے باہر تھا۔ پنجرے سے ریچھ کے فرار ہونے سے مسائل پیدا ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں