اشتہار

افغانستان میں بڑی پابندی عائد، خلاف ورزی کر سزا ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان میں بھنگ کی کاشت پر پابندی عائد کردی گئی ہے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو شرعی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں بھنگ کی کاشت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف بھنگ کی فصل تلف کی جائے گی بلکہ مرتکب افراد کو شرعی قوانین کے تحت سزا بھی دی جائے گی۔

اس حوالے سے افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کا کہنا ہے کہ عدالتوں کو حکم نامے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف شرعی قوانین کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان کاشت کار دنیا میں سب سے زیادہ پوست کی فصل کی کاشت کرتے ہیں۔ 2010 میں افغانستان دنیا کو افیم، چرس اور ہیروئن فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں