اشتہار

کچرے سے بجلی کی پیداوار کیلیے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکوڑے کرکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع کرانے سے متعلق اہم اقدام اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو کچرے سے بجلی پیدا کرنےکا کوٹا مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ این ٹی ڈی سی اسٹیک ہولڈرز سے کوڑا کرکٹ کی معلومات اکٹھی کرے وفاقی وصوبائی اداروں سے میونسپل ویسٹ سےمتعلق معلومات حاصل کریں۔

نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے نئی ٹیکنالوجی سے بجلی کی پیداوار کیلئے تجاویز مرتب کی جائیں این ٹی ڈی سی نئی ٹیکنالوجیز سے بجلی سسٹم میں شامل کرنے کیلئے تجاویز لائے۔

- Advertisement -

نیپرا اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میونسپل ویسٹ ملک کا بہت بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے میونسپل ویسٹ سےماحول اور صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں