10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو ان کی تاجپوشی پر دینے کیلیے نادر تحفہ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب آئندہ ماہ 6 مئی کو ہوگی اس یادگار موقع پر ایک خاتون نے انہیں دینے کے لیے نادر تحفہ تیار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ ان کی تاجپوشی کی تقریب 6 مارچ کو لندن کے مشہور ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی جائے گی جس میں ملک اور بیرون ملک سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

جہاں شاہی خاندان اور حکومت برطانیہ اس پروقار تقریب کو شایان شان بنانے کے لیے کوشاں ہے وہیں برطانیہ کی رہائشی خاتون بھی اس حوالے سے پرجوش ہیں اور انہوں نے اپنے نئے بادشاہ کو اس تاریخی موقع پر 17 لیٹر چاکلیٹ سے بنایا گیا ان کو خوبصورت مجسمہ تحفے میں دینے کے لیے تیار کیا ہے۔

- Advertisement -

محبت اور خلوص سے بنائے گئے اس مجسمے کی تیاری میں ٹِوکس، ملکی وے، باؤنٹی اور گیلکسی چاکلیٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔ سینے سے کچھ نیچے کا تک کا یہ مجسمہ (بسٹ) عین چارلس کی جسامت کے لحاظ سے بنایا گیا ہے جس کا کل وزن 23 کلوگرام تک ہے اور اس کی تیاری میں ایک ماہ کا عرصہ بھی لگا ہے۔

پھر لباس پر مختلف برانڈ کی چاکلیٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔ بادشاہ چارلس اس یادگار تقریب میں جو لباس پہنیں گے عین وہی لباس مجسمے پر لگایا گیا ہے۔ جبکہ کندھے پر پٹیاں اور سینے پر بیج بھی ملکی وے اور باؤنٹی چاکلیٹ وغیرہ سے بنائے گئے ہیں۔

مجسمہ تو تیار ہوگیا ہے لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ اس کی تیاری میں کیا مشکلات پیش آئیں۔ اس مجسمے کی تیاری میں سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ آخر مائع چاکلیٹ کو کس طرح شاہ چارلس کے چہرے کے نقوش میں ڈھالا جائے تاکہ حقیقی خدوخال واضح ہوسکیں۔

اس مشکل کے حل کے لیے ماہرین کو بلایا گیا جنہوں نے چاکلیٹ سے شاہ چارلس کے حقیقی خدوخال کی مناسبت سے مجسمہ تخلیق کرنے میں مدد کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں