منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

رنبیر کپور کے عالیہ بھٹ سے تعلقات پر دپیکا کا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی سابق اور حالیہ دوستوں نے ہدایت کار کرن جوہر  کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف سوالات کے جواب دیے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر کے مشہور پروگرام ’کافی ود کرن‘کی پہلی قسط میں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ نے شرکت کی، میزبان نے رواں سیزن 6 کا آغاز دو خواتین سے کیا جس پر وہ خوش بھی دکھائی دیے۔

پروگرام کے آغاز پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ’مجھے فخر ہے کہ سیزن کا آغاز دو ایسی لڑکیوں سے ہورہا ہے جنہیں ’پاور گرل‘ کہا جاتا ہے‘۔

کرن جوہر نے عالیہ اور دپیکا سے رنبیر کپور سے متعلق سوالات کیے۔

مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر سوشل میڈیا سے خوفزدہ کیوں؟

میزبان نے دپیکا سے سوال کیا کہ آپ کے رنبیر کے ساتھ تعلقات ہیں اور عالیہ بھی اب اُن کے رابطے میں ہیں تو کیسا لگتا ہے، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ازراہ کرم آپ مجھے شرمندہ نہ کریں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

کرن جوہر نے دونوں اداکارؤں سے شادی کرنے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے ایک دوسرے کی طرف انگلیاں اٹھائیں کہ پہلے یہ کرے گی۔

واضح رہے کہ کافی ود کرن کے چھٹے سیزن میں سیف علی خان اُن کی بیٹی سارہ علی خان، ارجن کپور، جھانوی کپور، رنویر سنگھ ، اکشے کمار شرکت کریں گے، یہ پروگرام 21 اکتوبر سے نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کم عمری میں شادی سے خوف زدہ

یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دپیکا اور رنویر رواں برس نومبر کی 20 تاریخ کو ازدواجی بندھن میں بند جائیں گے، شادی کی تقریب اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں منعقد کی جائے گی۔

دونوں اداکاروں کے اہل خانہ اس رشتے پر رضا مند بھی ہیں اور انہوں نے اب شادی کی تیاری بھی شروع کردی، بالی ووڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 لوگوں کو مدعو کیا جائے گا اور مہمانوں پر دورانِ تقریب موبائل استعمال کرنے کی پابندی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں