منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عالیہ بھٹ کا رنبیر کپور کے لیے گانا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ہونے والے والے شوہر اور ساتھی اداکار رنبیر کپور کے لیے گانا گنگنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کے مابین گہری دوستی تھی جو محبت میں تبدیل ہوچکی اور اب دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں اداکاروں نے اپنے گھر والوں کو راضی بھی کرلیا جنہوں نے 2020 تک شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالیہ اور رنبیر کے مابین محبت کا رشتہ ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خفیہ ملاقاتیں بھی کرتے ہیں جن کی کئی بار تصاویر منظر عام پر بھی آچکیں تاہم دونوں جانب سے ابھی تک شادی کے پلان کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

یہ ضرور رہا کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ کے والد مہیش بھٹ نے  اس ضمن میں مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں اُن لوگوں کی طرح نہیں جو اپنی بیٹی کو محبت کرنے سے روکوں یا پھر اُس پر سختی کروں، یہ حقیقت ہے کہ رنبیر اور عالیہ ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست اور ساتھی ہیں‘۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اُن کا کہنا تھاکہ ’شادی کے معاملے میں بیٹی اور رنبیر کا فیصلہ اور پسند پر ہم میں سے کسی کو اعتراض کبھی نہیں ہوگا اور نہ اس حوالے سے کسی کو گفتگو کرنا چاہیے‘۔

کچھ روز قبل عالیہ بھٹ نے ایوارڈ شو میں شرکت کی جس میں انہیں ہدایت کار کرن جوہر اور میزبان منیش نے اسٹیج پر مدعو کیا، اس دوران طنز و مزاح کے نشتر بھی چلے بعد ازاں اداکارہ نے اپنی خوبصورت آواز میں رنبیر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا گانا گایا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ کی صاحبزادی نے یہ گانا اپنے ہونے والے خاوند کے نام کیا۔

چاکلیٹی ہیرو ایک نجی تقریب میں یہ بتا چکے ہیں کہ ’کچھ نیا ہونے جارہا ہے کیونکہ اب ہمارا رشتہ اگلے مرحلے میں داخل ہوچکا‘۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم !! عالیہ بھٹ نے خوشخبری سنادی، رنویرکے ساتھ تصاویر وائرل

رنبیر نے یہ بات کس تناظر میں کہی اس حوالے سے مزید کوئی اطلاع تو سامنے نہیں آئی تھی البتہ اُن کے قریبی حلقہ احباب اور دوستوں کا ماننا ہے کہ اداکار  کا اشارہ عالیہ کی طرف یہ تھا۔ علاوہ ازیں گزشتہ برس نجی ٹی وی شو میں میزبان کرن جوہر کے سوال پر بالی ووڈ اداکارہ بھی رنبیر سے محبت اور دیوانگی کا کھلا اظہار کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر  کے درمیان قربتوں کا سلسلہ نئی آنے وال فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ پر بلغاریہ میں شروع ہوا، اس فلم میں امتابھ بچن مین کام کررہے ہیں، اسے 15 اگست 2019 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں