ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کس حکمت عملی سے پاکستان آئندہ میچز جیت سکتا ہے؟ عامر کا اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیف سلیکٹر عامر سہیل نے پاکستان ٹیم کو اہم مشورہ دیتے ہوئے حکمت عملی بتادی جس کے تحت پاکستان اپنے آئندہ میچز میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔

اسپورٹس پروگرام میں عامرسہیل سے میزبان نے سوال کیا کہ پاکستان کو آنے والے میچز میں کیا حکمت عملی بنانی چاہیے جس پر سابق اوپنر کا کہنا تھا کہ مخالف ٹیم کو سامنے رکھتے ہوئے آپ کو اپنے کامبیشن کا پتا ہونا چاہیے اور ان کی صلاحیتوں کا پتا ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اگر آپ یہ سوچیں گے کہ یہ کھلاڑی میرے لیے یہ کردے گا اور وہ کھلاڑی یہ کردیگا تو ایسا نہیں چلے گا۔

- Advertisement -

عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ایک لمبا لیگ اسپنر ہونا چاہے جو بازو کھول کر بال کرتا ہے اسے آپ نے کہہ دیا کہ فلائٹ کرو۔ لمبے بولر کو فلائٹ کا کہنے سے پتا لگ گیا کہ کپتان میں کتنی صلاحیت ہے۔

جب تک مخالف ٹیم کے خلاف آپ کی حکمت عملی ٹھیک نہیں ہوگی کچھ بہتر نہیں ہوگا بولنگ کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ بیٹرز بیٹنگ کرکے دے رہے ہیں۔

عامر سہیل نے کہا کہ اگر آپ کے بولرز 270 سے 290 یا 300 رنز پر بھی مخالف ٹیم کو روک دیں تو آپ کی بیٹنگ ایسی ہے کہ وہ اس ہدف کا تعاقب کرسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا آج اس لیے جیتا کہ اس نے لمبے رن کردیے تھے حالاں کے ان کی بولنگ جدوجہد کرتی نظر آرہی تھی آپ نے ان کو کیوں پہلے بیٹنگ کروائی، ہمیں پہلے بورڈ پر رنز لگانے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں