جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

عامر خان اور درشیل سفارے کی وائرل ہونے والی تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور چائلڈ اسٹار درشیل سفارے کی سامنے آنے والی منفرد کرداروں کی تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی۔

’تارے زمین پر‘ کے چائلڈ اسٹار اداکار درشیل سفارے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عامر خان کی چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں اداکار کو منفرد کرداروں میں دیکھا گیا۔

تصاویر میں عامر خان جنگلی کے روپ میں نظر آئے، اُن کے ایک ہاتھ میں پتھر جبکہ دوسرے ہاتھ میں آگ لگی لکڑی ہے، دیگر کرداروں میں اُنہیں خلا میں اور ساتھ ہی چھوٹا طیارہ اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Darsheel Safary (@dsafary)

- Advertisement -

تصاویر وائرل ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد اب اپنی نئی فلم ’تارے زمین پر‘ کے سیکوئل’ستارے زمین پر‘ کام شروع کردیا ہے۔

درشیل سفارے نے عامر خان کی تصویروں کا ایک سیٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’یہ عامر کا ملٹی ویرس ہے، اور ہم سب اس میں رہ رہے ہیں ‘‘۔

لیکن عامر خان اور درشیل سفاری کی وائرل ہونے والی تصاویر ایک اشتہار کی ہے جس میں اداکار عامر خان اور درشیل سفاری 2007 کی فلم تارے زمین پر میں اداکاری کے 16 سال بعد دوبارہ اکٹھے ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Darsheel Safary (@dsafary)

اداکار درشیل سفاری نے اپنے انسٹاگرام پر اشتہار شیئر کیا جس میں عامر خان دادا کا کردار ادا کرتے نظر آئے، جو اپنی زندگی کے تمام مسائل کا حل تلاش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ 2007 میں عامر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘تارے زمین پر’ میں درشیل سفاری نے بچے ایشان اوستھی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ ڈسلیکسیا جیسی بیماری کا شکار تھا۔

اس فلم میں عامر خان نے آرٹ ٹیچر رام شنکر کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم ایشان کی زندگی کے گرد گھومتی تھی جس کی خراب تعلیمی کارکردگی کی وجہ سے اس کے والدین اسے بورڈنگ اسکول بھیج دیتے ہیں ، جہاں پھر رام شنکر اسے پڑھنے لکھنے میں مدد اور اس کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو باہر نکالتے ہیں۔

یہ بھی یار رہے کہ فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کی ناکامی کے بعد فلم نگری سے کچھ عرصہ وقفہ لینے کے بعد عامر خان نے اب اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ان کی آنےو الی فلم کا نام ’ستارے زمین پر ‘ہے، یہ فلم 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تارے زمین پر‘ کی تھیم سے ملتی جلتی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں