پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

عامر خان بھی شاہ رخ اور سلمان کے مداح نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ اور سلمان بہت بڑے اسٹارز ہیں اور میں اُن کے کام کا مداح ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی نئی آنے والی فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ایک دو فلمیں ناکام ہونے سے کسی اسٹار پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں کسی کے جیسا ہیرو تو نہیں بننا چاہتا تاہم شاہ رخ خان اور سلمان خان کے کام کا مداح ضرور ہوں‘۔ عامر خان نے کہا کہ میں ہمیشہ منفرد کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ مداحوں اور میرے درمیان رشتہ بہت قریبی ہے۔

- Advertisement -

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ مداحوں اور میرے درمیان جو رشتہ ہے اُس سے ہمیشہ خوشی ملی کیونکہ میں ہمشہ اپنے کام کے ذریعے مداحوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

پڑھیں: عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار کا پہلا ٹریلر جاری

عامر خان نے کہا کہ طویل عرصے سے منفرد کام کررہا ہوں جو اب میری پہچان بن گیا ہے، تخلیقی کام مشکل ضرور ہے تاہم مجھے ایسا کام کرنے میں بہت زیادہ مزہ آتا ہے۔ فلم انڈسٹری میں موجود تمام ہی اداکار اچھا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم کبھی فلمیں کامیاب اور کبھی ناکام ہوجاتی ہیں۔

یاد رہے عامر خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اس فلم میں عامر اور زائرہ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، یہ فلم 20 اکتوبر سے سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں