جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے ایشیا کپ کے حتمی شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد 27 اگست سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو دبئی میں ٹکرائیں گی۔

قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 2 ستمبر کو کوالیفائی کرنے والی ٹیم سے کھیلے گی۔

میگا ایونٹ میں 13 مقابلے ہوں گے جبکہ فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کنڈیشن سے واقف ہیں کوشش ہوگی ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ بھی یو اے ای میں ہوا تھا جس میں ہماری کارکردگی اچھی رہی تھی۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سے ون ڈے کرکٹ میں جانے پر مائنڈ سیٹ چینج کرنا پڑتا ہے، نیدرلینڈز سیریز کے لیے چار پانچ دن بعد کیمپ شروع ہورہا ہے کوشش ہے کہ تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچ بھی کھیلیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں