جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

‘مولانافضل الرحمان کے بھائی کیخلاف کارروائی کی جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مولانافضل الرحمان کے بھائی کیخلاف کارروائی کےلئے مراسلہ لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا حکومت کو مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسر ضیاالرحمان کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق ضیا الرحمان نے 3 فروری کو جےیوآئی کی الیکشن مہم میں شرکت کی ضیاالرحمان نے ڈی آئی خان تحصیل میئر امیدوار کفیل نظامی کےحق میں خطاب کیا کوئی سرکاری ملازم انتخابات یاانتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کے مراسلے میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ضیا الرحمان کیخلاف کارروائی کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی آئ خان میں میئرکی نشست کےلئے13فروری 2022کو الیکشن ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں