اشتہار

یورپی ملک میں قرآن پاک شہید، فسادات پھوٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

یورپ میں اسلومو فوبیا کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس کے خلاف مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یورپی ملک سوئیڈن میں قرآن پاک شہید کردیا گیا جس کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف شہروں میں فسادات پھوٹ پڑے، پولیس نے نفرت پھیلانے کے الزام میں ایک جماعت کے تین کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فسادات پھوٹنے کے بعد چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے خلاف احتجاج دیگر علاقوں نورکوپنگ، رنکی بے، اسٹاک ہوم میں بھی کیا جارہا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں