بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عمران خان کو بھارتی فلم اسٹار عامرخان کا ٹیلی فون ، نیک تمناؤں کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ بھی عمران خان کے فین ہیں، عامر خان نے الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بالی ووڈ اسٹارعامر خان نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر کھلاڑیوں کو ٹیلیفون کیا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا جبکہ سرحد پار سے کسی کھلاڑی یا شوبز شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب مختصر ہوگی، ایوان صدر میں تقریب تیرہ اگست کو سجائے جانے کا امکان ہےجس میں شرکت کرنے کے لیے سرحد پار کھلاڑیوں نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔


مزید پڑھیں : پاک بھارت تعلقات، رشی کپور نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی


یاد رہے اس سے قبل کپل دیو، نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی جبکہ بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اچھی تقریر کی ہے، پاک بھارت تعلقات پر عمران خان کے خیالات سے متفق ہوں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہیں، وہ پاکستان کی نیا پار لگا دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں