اشتہار

’ہمیں اشتہار بازی پسند ہے، کاش لوگ دل کا زخم محسوس کر پاتے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ ہمیں تو اشتہار بازی پسند ہے، کاش لوگ دل کا زخم محسوس کر پاتے۔

نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت کرنے والوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ جو سوشل میڈیا پر اسٹیٹس لگائے صرف وہی فلسطین کے غم میں شریک ہے۔

اداکار نے کہا کہ کاش لوگ دل کے زخم کو محسوس کر پاتے، لیکن کہاں، ہمیں تو اشتہار بازی پسند ہے، براہِ کرم لوگوں کو جج کرنا چھوڑیں۔

- Advertisement -

مشہور ہالی وڈ اداکار جیسن کا فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اہم اقدام

اداکار کے اس اظہار رائے پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے تنقیدوں کے نشتر کا رُخ نعمان اعجاز کی جانب کر دیا اور کہا کہ براہِ کرم آپ بھی انہیں جج نہ کریں جو اسٹیٹس لگا کر آگاہی پھیلا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ پر ہونے والی اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 6 ہزار سے زائد معصوم فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین و بچوں کی ہے۔

فلسطین کی آزادی پسند تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد سے اسرائیلی افواج نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اسرائیل کے اس ظالمانہ اقدام کی دنیا بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کھل کر مذمت کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں