اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فلمی کردار کے لیے یاسر حسین’خواجہ سرا‘ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار یاسر حسین نئے آنے والے ڈرامے ’دردانہ‘ میں خواجہ سرا کے کردار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مداح سے ناراض ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈرامہ دردانہ میں خواجہ سردار کے کردار کی ایک جھلک شیئر کی جس پر اداکار کی جہاں تعریف کی گئی وہاں کچھ مداحوں نے تنقید بھی کی۔

سوشل میڈیا صارف نے یاسر حسین کی تصویر پر سوال پوچھا کہ اس کے کردار کے لیے اصل خواجہ سرا کی خدمات حاصل کیوں نہیں کرتے جس پر یاسین حسین نے مداح کو جواب دیا کہ آپ کو یہ جاب چاہئے۔

ایک مداح نے ان کے اس جواب کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ یاسر حسین ہیں جو کہ ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار ادا کررہے ہیں لیکن جن ان سے سوال کیا جائے تو یہ تعلیم یافتہ اداکار کس طرح جوابات دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اقرا عزیز نے یاسر حسین کو پروپوز کردیا؟ تصویر وائرل

ایک خاتون صارف لیلیٰ نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ خواجہ سرا سے نفرت کرنے والا شخص خواجہ سرا کا ہی کردار ادا کررہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلی فلم دردانہ عید الفطر کے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی، اس کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا اور پروڈکشن فہد مصطفی کی ہے۔

یاسر حسین کے ہمراہ اس ٹیلی فلم میں اداکارہ عشنا شاہ اور محمود اسلم بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں