پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اداکارہ انجمن نے تریسٹھ برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کی مشہور اداکارہ انجمن نے تریسٹھ برس کی عمر میں شادی کرلی، یہ ان کی دوسری شادی ہے، پہلے شوہر سے ان کے تین بچے بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری پر طویل عرصہ راج کرنے والی اداکارہ انجمن تریسٹھ برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں انہوں نے فلمساز لکی علی سے دوسری شادی کرلی۔

گزشتہ ہفتے17 جون کو اسلام آباد میں ہونے والی یہ شادی ایک ہفتہ تک خفیہ رہی ،اور بالآخر شادی تصاویر منظرعام پر آئیں توانجمن نے بھی اعتراف کرلیا۔

ذرائع کے مطابق انجمن گزشتہ دو سال سے شوبز میں واپسی کی کوششیں کر رہی تھیں، فلمساز لکی علی نے انہیں شادی کی پیشکش کی جسے اداکارہ انجمن نے قبول کرلیا۔

انجمن اور فلمساز لکی علی کی شادی انتہائی سادگی سے لاہور میں انجام پائی۔ ولیمہ کی تقریب عنقریب لاہور مین منعقد کی جائے گی۔

ماضی کی سپر اسٹار ادکارہ نے سیکڑوں اردو اور پنجابی فلموں میں بطور ہیروئن اپنے فن کے جوہر دکھائے، ان کے سابق شوہر مبین ملک کو لاہور میں قتل کر دیا گیا تھا، مبین ملک سے انجمن کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں