اشتہار

اداکارہ اشنا شاہ نے منگنی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا شاہ نے منگیتر کے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو منگنی سے متعلق آگاہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

- Advertisement -

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری گمشدہ پہیلی کے ٹکڑے سے ملیں۔‘ اداکارہ نے پوسٹ میں منگیتر حمزہ امین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’سوہنا وی اے تے چنگا وی‘ بسمہ اللہ کرئیے۔‘

اداکارہ نے اس پرمسرت موقع پر مشرقی لباس زیب تن کیا جبکہ حمزہ امین روایتی لباس میں ملبوس ہیں۔

حمزہ امین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی، اشنا کے منگیتر ایتھلیٹ ہیں اور گالف کے کھیل سے وابستہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hamza Amin (@hamza.amin87)

اشنا شاہ کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 انہوں نے ہیش ٹیگ ’ہموش‘ استعمال کیا ہے اور انگوٹھی کی ایموجی بھی بنائی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hamza Amin (@hamza.amin87)

واضح رہے کہ اشنا شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں عائشہ کا کردار نبھایا ، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، فیروز خان، اسرا غزل، دانیہ انور، جینیس ٹیسا، صبا فیصل، ودیگر بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں