اشتہار

’اپنی پسند کی بہو لائی‘ صبا فیصل نے ویڈیو سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے متعلق ویڈیو شیئر کرنے پر پچھتاوا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں اشنا شاہ (عائشہ) کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ ’اگر میں نے ویڈیو میں بیٹے کا نام لیا تو اس میں درد اور تکلیف موجود تھی لیکن ہم بڑوں کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے میں نے اس وقت سمجھداری نہیں دکھائی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ویڈیو شیئر کرنے پر پچھتاوا تھا اسی لیے وہ ویڈیوز بعد میں ڈیلیٹ کردی تھیں۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: صبا فیصل کا بیٹے اور بہو سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان

صبا فیصل نے کہا کہ میرا یہ کرنا غلط اقدام تھا آئندہ آپ لوگ کبھی میرے نجی معاملات کو سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں صبا فیصل نے کہا کہ ’بہو میں اپنی پسند کی لائی ہوں، الحمد للہ وہ میرے بیٹے کے ساتھ ہے، ہم کسی بھی اپنی منشا کے مطابق نہیں چلا سکتے شاید مجھے یہ ویڈیوز شیئر نہیں کرنی چاہیے تھیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: صبا فیصل کے بیٹے نے لاتعلقی کے اعلان پر خاموشی توڑ دی

انہوں نے نیہا پر الزامات لگائے تھے بعدازاں ان کی بہو کی جانب سے بھی نام لیے بغیر ساس اور نند پر تنقید کی گئی تھی جبکہ سلمان فیصل نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’امی بھی میری ہیں نیہا بھی میری بیوی ہے تھوڑا سوچ سمجھ کر بولیں دل دکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں