اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کب ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی نے سجل اور احد رضا میر کی شادی کب ہوگی کے سوال کا دلچسپ جواب دے کرمداحوں کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی نے سوالات کا ایک سیشن رکھا اس دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کب ہوگی پلیز بتادیں۔

اداکارہ نے مداح کو مزاح سے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کی شادی جب ہوگی جب میرے کپڑے تیار ہوجائیں گے۔‘

- Advertisement -

ایک اور مداح نے سوال کیا کہ احد رضا میر اور سجل علی کو ایک لفظ میں بیان کریں، جس پر صبور علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ صبور علی اپنی بہن سجل علی کے لیے سوشل میڈیا پر محبت اور اپنائیت کا اظہار کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ڈرامہ انڈسٹری کے بے حد پسند کی جانے والی جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی منگنی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں حقیقی زندگی میں ایک ہونے جارہے ہیں۔

بہن کی منگنی پر اداکارہ صبور علی کا کہنا تھا کہ میں سجل علی کے لیے انتہائی برکت اور پیار کی خواہش کرتی ہوں، اللہ آپ دونوں کو بری نظر سے بچائے۔

خیال رہے کہ اداکارہ صبور علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ میرے خدایا میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں