19.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

اسجد کے سامنے بے بی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں بے بی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں سید جبران (اسجد)، شازیل شوکت (ماریہ)، فاطمہ آفندی (اریبہ، منفی کردار)، سعد قریشی (ریحان)، دانیہ انور (بے بی، منفی کردار)، نوید رضا (انکسار)، راحت غنی (امبر)، سچل افضل (فہد) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی سعد قریشی، فاطمہ آفندی، سید جبران، شازیل شوکت کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اریبہ، ماریہ سے بدلہ لیتی ہیں جبکہ اسجد کی والدہ اور بہن ان منگنی توڑ کر شادی ماریہ سے کروادیتی ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ اسجد کے سامنے بہن بے بی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوجاتا ہے۔

بے بی بھائی پر طنز کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ابھی ارینج میرج ہوئی ہے ان کی تو یہ حال ہے اگر پسند کی شادی ہوجاتی تو کام دھام چھوڑ کر عنبر کے قدموں میں بیٹھے رہتے۔‘

یہ سن کر اسجد غصے میں آجاتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ’ہاں اس کے قدموں میں پڑا رہتا کیونکہ وہ میری محبت تھی جو تم نے میری نہیں ہونے دی۔‘

اسجد کہتے ہیں کہ ’اچھا ہوا عنبر کے بہانے تمہارا اصلی چہرہ تومجھے نظر آیا، بہنیں تو خود کو بھائیوں پر لٹاتی ہیں تمہاری طرح برباد نہیں کرتی ہیں۔‘

کیا اسجد ماریہ کو چھوڑ کر عنبر سے شادی کرلیں گے؟ یہ جاننے کے لیے عداوت کی اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں