ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عداوت کے چوتھے ٹیزر نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ کے چوتھے ٹیزر نے دھوم مچادی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں سید جبران (اسجد)، انعم تنویر، سعد قریشی (ریحان)، نوید رضا، فاطمہ آفندی (اریبہ)، شازیل شوکت (ماریہ)، دانیہ انور ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جو اس سے قبل فلم پنجاب نہیں جاؤں گی، اور شارٹ فلم دودھ پتی کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

- Advertisement -

ڈرامے میں فاطمہ آفندی (اریبہ) پہلی بار منفی کردار میں دکھائی دیں گی۔

عداوت کی کہانی سعد قریشی، فاطمہ آفندی، سید جبران، شازیل شوکت کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اریبہ ماریہ سے بدلہ لیتی ہیں۔

یوٹیوب پر عداوت کے ٹیزر کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط کے منتظر ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ انعم تنویر اور سعد قریشی کی شادی ہوتی ہے لیکن کسی وجہ سے فاطمہ آفندی سے کہا جاتا ہے کہ 15 دن میں ان کی ریحان سے شادی کی جارہی ہے۔

فاطمہ آفندی یہ سن کر غصے میں آجاتی ہیں اور انتقام لینے کی تھان لیتی ہیں۔

تاہم اس سے قبل پہلے ٹیزر میں دکھایا گیا تھا کہ ان کی ریحان سے شادی ہوچکی ہے اور وہ شادی کے دن ہی شوہر کو بچے کو گود میں لیے دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فاطمہ آفندی اور شازیل شوکت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں