ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیےگئے ہیں۔

بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 175 ارب روپے کے براہ راست ٹیکسز لگائے گئے ہیں جب کہ 25 ارب روپے کے انڈائریکٹ ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔

ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز غیر ممالک میں استعمال پر ود ہولڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ غیر ممالک میں کارڈز نان فائلرز پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔

- Advertisement -

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے مطابق فائلرز پر5 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، کیش رقوم نکلوانے پر نان فائلرز پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس بحالی کی تجویز ہے، غیرملکی گھریلو ملازمین پر سالانہ 2 لاکھ روپے ایڈوانس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس کی تجویز ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ 1300سی سی سے زائد کی ایشیائی گاڑیوں کی درآمد پر مقرر حد ختم کی گئی ہے امپورٹڈ 1300 سی سی سے زائد گاڑیاں مہنگی ہوں گی جب کہ پرانی ٹیکنالوجی والے فی پنکھے پر ٹیکس عائد ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں