تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان دو روز میں بارڈز کھولے، افغان سفیر کی ہرزہ سرائی

اسلام آباد : افغان سفیر ڈاکٹر عمر نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کو 2 روز میں پاک افغان بارڈر کھولنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی آداب کے برخلاف افغان سفیر ڈاکٹر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اپنے ایک اسٹیٹس پر پاکستان کو دھمکی آمیز لہجے میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کو دو روز کے اندر اندر نہیں کھولا گیا تو وہ افغان حکومت سے سخت اقدامات کے لیے رجوع کریں گے۔


افغان سفیر ڈاکٹر عمر نے یہ بات مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز سے ٹیلی فو نک رابطے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہی جو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر آویزاں کیا جب کہ یہ عمل سفارتی آداب کے منافی عمل ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ سرحد بند کرنا ای سی او کے مرکزی خیال کے متضاد عمل ہے تاہم افغان حکومت پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو چارٹرڈ طیاروں کے زریعے واپس وطن لے آئے گی۔

واضح رہے سرحد کی بندش کو ای سی او کے مرکزی خیال سے متصادم قرار دینے والا افغانستان کود پاکستان میں ہونے والے اسی سی او ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا تھا۔

یاد رہے لاہور میں مال روڈ پر اور درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکوں کے تانے بانے افغانستان سے ملنے پر پاکستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر کو بند کر کے افغانستان میں موجود پاکستان کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست افغان سفارت کاروں کو جمع کرائی گئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -