17 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

افغان فورسز کا طالبان کی جیل پر حملہ، تیس پولیس اہلکاروں کو رہا کروالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان جیل پر دھاوا بول کر مقید درجنوں افراد کو رہا کروالیا جنہیں طالبان نے اپنی قوانین کے تحت سزا سنا کر پابند سلاسل کر رکھا تھا.

تفصیلات کے مطابق افغانستان اسپیشل فورسز نے مذکورہ آپریشن ہلمند صوبے کے ضلع نازاد میں کیا جہاں طالبان نے اپنا نظام انصاف قائم کر رکھا تھا اور مقامی افراد کو مختلف جرائم میں مجرم قرار دے کر جیل میں قید کر رکھا تھا.

افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند تنظیم طالبان کی ایک جیل سے درجنوں افراد کو رہا کروایا گیا ہے جس میں اکثر نوجون تھے جنہیں مخلتف سرعی حدیں عائد کر کے گرفتار کیا گیا اور پھر پابند سلاسل کیا گیا.

- Advertisement -

افغان میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ رہا پانے والوں میں عام شہریوں کے علاوہ تیس کے قریب پولیس اہلکاروں کو بھی رہائی ملی جنہیں بغاوت کے جرم میں قید کیا گیا تھا اور مسلسل تشدد کا بنایا جاتا تھا.

پولیس ترجمان کے مطابق رہائی پانے والوں جان بخشی پر خوشی کا اظہار کیا اور بروقت آپریشن کرنے پر افغان اسپیشل فورسز کا شکریہ ادا کیا جنہوں اس عذاب سے نجات دلائی.

افغان سپیشل فورسز کے آپریشن کمانڈر ولی محمد احمد زئی نے کامیاب آپریش پر فورس کو مبارکباد دی اور علاقہ مکینوں سے خطاب میں بتایا کہ علاقہ اب طالبان کے قبضے سے آزاد ہو چکا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں