تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

او آئی سی اجلاس: افغان وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: افغانستان کو انسانی بحران سے بچانےکے لیے پاکستان متحرک، افغان وزیرخارجہ امیر متقی اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال پر ہونے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے افغانی وزیر خارجہ امیر خان متقی اسلام آباد پہنچ گئے، افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیرخارجہ امیرخان متقی او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر عالمی دنیا کو آگاہ کرینگے۔

پاکستان آمد پر وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ 41 سال بعد پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل ہونے جارہا ہے، یہ اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر طلب کیا گیا ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کا چیئرمین ہے۔

اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور مبصرین کے علاوہ اقوام متحدہ ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں ،امریکا ، برطانیہ ، فرانس،چین ، روس، جرمنی ، اٹلی،جاپان اور یورپی یونین سمیت غیر رکن ممالک کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس افغانستا ن میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -