تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

افغان امن عمل، امریکا اور طالبان کے درمیان کا اہم رابطہ

کابل: افغان امن عمل سے متعلق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور طالبان وفد کے درمیان ویڈیو کانفرنس ہوئی جس میں قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملابرادر کی سربراہی میں وفد نے امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی، دونوں رہنماؤں نے افغان امن اور قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کی، کانفرنس کے دوران افغانستان میں مستقل قیام امن کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

افغان طالبان نے کانفرنس سے متعلق بتایا کہ پچھلے 3دن میں کہیں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی، مائیک پومپیو سے بقیہ طالبان قیدیوں کی رہائی سےمتعلق بات ہوئی۔

امریکی وزیر خارجہ نے عید پر طالبان کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔

عید الاضحیٰ، افغان حکومت اور طالبان میں 3 دن جنگ بندی، امریکا کا خیر مقدم

خیال رہے کہ گزشتہ دونوں جنگ پر رضا مندی کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امید ہے ایک ہفتے میں طالبان سے براہ راست بات چیت کا آغاز کریں گے، طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں اور فوری مستقل اور مربوط جنگ بندی طے کریں۔ بعد ازاں دیگر رہنماؤں نے بھی جنگ بندی پر خیرمقدم کیا تھا۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امید ہے اس عید پر پائیدار امن کی جانب ایک قدم اور بڑھیں گے، اور عید تمام افغانوں کو ساتھ ملائے گی۔

Comments

- Advertisement -