تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

طالبان امن مذاکرات میں شرکت کریں تو آخری موقع دینے کو تیارہیں، افغان صدر

کابل : افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان امن مذاکرات میں شرکت کریں تو آخری موقع دینے کو تیار ہیں، طالبان افغان حکومت کو نہیں ہٹا سکتے۔

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں قیام امن کے حوالے سے امن سمٹ ہورہی ہے، کانفرنس کے آغاز میں شرکاء نے کابل وبرطانیہ حملوں پرایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

کابل میں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدراشرف غنی نے کہا کہ اجلاس کا مقصد دہشتگردی کا مقابلہ اورا من کو یقینی بنانا ہے،  طالبان افغان حکومت کو نہیں ہٹا سکتے، طالبان امن مذاکرات میں شرکت کریں تو آخری موقع دینے کو تیار ہیں۔

اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، مستحکم افغانستان خطے کے ممالک کیلئے فائدہ مند ہے۔

خیال رہے کہ امن سمٹ میں پچیس ممالک شرکت کر رہے ہیں، جن میں امریکا، چین، روس،ایران اوربھارت شامل ہیں جبکہ کشیدگی کے باوجود پاکستان بھی شرکت کررہا ہے ،پاکستانی وفد کی نمائندگی تسنیم اسلم اورڈی جی افغانستان منصوراحمدخان کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں فریقین افغان مصالحتی عمل اورامن کےقیام پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ مستحکم اور خوشحال افغانستان سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات اور امن عمل کے مؤثراقدامات پر غور کیا جائے گا۔

کابل میں ہونے والی کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے عالمی برادری کے تعاون کو بڑھانا ہے۔

کابل میں کانفرنس کے پیش نظر سخت سیکیورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں، اضافی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں اور گلیوں میں سیکیورٹی گاڑیوں کے گشت کو بھی بڑھادیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -