افغان عبوری حکومت کا معاہدے کے مطابق 2 امریکی شہریوں کی رہائی کا اعلان کر دیا۔
جو بائیڈن کے بطور صدر سبکدوش ہونے کے آخری گھنٹوں میں طویل مذاکرات کے بعد طالبان اور امریکی حکام میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا۔
طالبان نے افغانستان میں قید دو امریکیوں کو امریکی جیل میں عمرقید کی سزا کاٹ رہے ایک طالبان رکن کے بدلے دینے پر اتفاق کیا۔ افغان طالبان کے رکن خان محمد کو 2008 میں منشیات کی دہشت گردی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔
- Advertisement -
افغان حکومت کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں عمرقید کاٹنے والے کے بدلے امریکی شہریوں کو رہا کیا جائے گا قیدیوں کےتبادلےکےمعاہدے کےتحت امریکیوں کو رہا کیا جائے گا۔
افغان وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پایا ہے اور یہ معاہدہ قطر کی ثالثی میں طویل مذاکرات کے بعد ہوا۔