ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

افغانستان سے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں میں پاکستان سرفہرست

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا پیسیفک فورم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں میں پاکستان سرفہرست ہے ، افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی،جماعت الاحرار ،بلوچ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں دہشت گردی کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا پیسیفک فورم نے رپورٹ جاری کردی ، جس میں کہا ہے کہ افغانستان عالمی دہشتگردتنظیموں کا گڑھ بن گیا، افغانستان سے  23دہشت گردتنظیمیں 53 ممالک میں دہشتگردی پھیلاتی ہیں۔

ایشیا پیسفک فورم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں میں پاکستان سرفہرست ہے ، 23میں سے 17 دہشتگرد تنظیمیں صرف پاکستان کو نشانہ بناتی ہیں اور افغانستان سے پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی،جماعت الاحرار ،بلوچ دہشتگردتنظیمیں دہشتگردی کرتی ہیں۔.

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان سے القاعدہ یورپ اور امریکا کو نشانہ بناتی ہے جبکہ تحریکِ اسلامی ترکمانستان چین اورآئی ایم یو ازبکستان کو دہشتگردی کا نشانہ بناتی ہے۔

اس کے علاوہ افغانستان سے ہی جنداللہ ایران میں،داعش یورپ اور امریکہ میں دہشتگردی کرتی ہے جبکہ حزب التحریر اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشتگردی پھیلاتی ہیں۔

ایشیا پیسیفک فورم نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں گزشتہ سال دہشت گردی کی بڑھتی لہر میں ٹی ٹی پی اور افغان حمایت کا مرکزی کردار رہا، سال 2015 سے 2020 پاک فوج کے آپریشنز کی بدولت ٹی ٹی پی حملے مسلسل کم ہوتے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2020کے بعد سے ٹی ٹی پی کے حملوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 2020 میں 49اور 2021میں 198جبکہ 2022 میں 237 حملے کئے، گزشتہ سال ٹی ٹی پی کے 317 حملوں میں 389 پاکستانی شہید ہوئے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کےبعد خطے میں سیکیورٹی پیچیدہ اور غیر یقینی ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں