ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’ٹیم پر فخر ہے زبردست مقابلہ کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہم نے زبردست مقابلہ کیا مجھے ٹیم پر فخر ہے۔

سری لنکا سے سنسنی خیز مقابلے بعد شکست سے ایشیاکپ سے باہر ہونے پر افغان کپتان نے کہا کہ آج کی شکست سے بہت مایوسی ہوئی ہم نے اچھا مقابلہ کیا ہم نے اپنا سو فیصد دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیم پر فخر ہے جس طرح سے انہوں نے کھیلا اور آخری گیند تک لڑا، ہم نے ون ڈے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے پچھلے دو سالوں میں اچھی کارکردگی رہی ہے لیکن چار یا پانچ میچ جدوجہد کرکے جیت کے بہت قریب پہنچ کر ہارے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈ کپ کے بہت قریب ہیں یہاں جو ہوا اس سے سیکھیں گے اور اس پر کام کریں گے تماشائیوں نے ہمیشہ ہمارا اچھا ساتھ دیا ہےجس پر شکر گزار ہیں ہم ان کو جیت کی خوشی دینے کی پوری کوشش کرتے ہیں ہمیں ان کے لیے افسوس ہے کہ ہم آج جیت نہیں سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں