تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حلیمہ سلطان کے بعد ارطغرل کی ایک اور اداکارہ پاکستان آنے کو بیتاب

ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں گوکجی کا کردار نبھانے والی اداکارہ بورجو کیراتل نے بھی دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ارطغرل میں گوکجی کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ بورجو کیراتل نے پاکستانیوں سے ملنے والی محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے اس ڈرامے کے ساتھ محبت کا اظہار کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے میں جلد اپنے پاکستانی مداحوں سے ملنے آوٗں گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بورجو کیراتل کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی سیریز نے پاکستان اور ترکی کے درمیان اچھے تعلقات کو مزید بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

ترک اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے آغاز سے اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ سریز دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچے گی کیونکہ اس کے کرداروں نے بہت محنت کی ہے اور یہ سیریز ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں بورجو گوکجی نامی خاتون ایغور قبیلے کے سردار کے بیٹے ’توکتومین‘ سے شادی کرتے ہے اور بعد میں سلیمان شاہ اور کائی قبیلے کے خلاف بغاوت کرنے والے سلیمان کے چچا سے گٹھ جوڑ کرلیتی ہے۔

ارطغرل کی حلیمہ کا پاکستان آنے کا اعلان

یاد رہے کہ پاکستان میں آج کل ترک ڈرامے’’دیریلش ارطغرل‘‘ کا بہت زیادہ چرچا ہے، ناظرین ایکشن اور تھرل سے بھرپور سیریز کے سحرمیں مبتلا ہیں اور وہ ڈرامے کے بالخصوص دو کرداروں کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔ ڈرامے میں ارطغرل اور حلیمہ سلطان کے کردار کو خوب پذیرائی ملی ہے۔

یاد رہے کہ ارطغرل ڈرامے کو وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جارہاہے۔ اس ڈرامے کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کو عروج بخشنے والے بہادر قائی سردار ارطغرل غازی کے گرد گھومتی ہے،جنہوں نے چھے سو سال تک حکومت کرنے والی عظیم سلطنت عثمانیہ کے قیام کی راہ ہموار کی تھی۔

Comments

- Advertisement -