اشتہار

تقریباً ڈیڑھ صدی بعد خاندان میں بیٹی کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں ایک ایسا خاندان بھی ہے جہاں تقریباً ڈیڑھ صدی کے بعد لڑکی کی پیدائش ہوئی جس نے خاندان بھر مسرتیں بکھیر دیں۔

بیٹی کو اللہ کی رحمت کہا جاتا ہے اور تقریباً ہر شخص اس رحمت کو پانا چاہتا ہے  کیونکہ گھروں کی رونق تو بیٹیوں سے ہی ہوتی ہے۔ لیکن دنیا میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جس کو اپنے آنگن میں بچی کی کلکاریاں سننے کے لیے تقریباً ڈیڑھ صدی تک انتظار کرنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ امریکی ریاست مشی گن کے علاقے کیلیڈونیا میں پیش آیا ہے جہاں کے قدیم رہائشی ’’کلارک خاندان‘‘ کے ہاں 1885 کے بعد سے اب تک لڑکی کی پیدائش نہیں ہوئی تھی۔

- Advertisement -

بالآخر تقریباً ڈیڑھ صدی (138 سال) کے طویل صبر آزما انتظار کے بعد اس خاندان کی دلی مراد بر آئی۔ اینڈریو کلارک اور کیرولین کے ہاں حال میں ایک بچی نے جنم لیا ہے جس کے باعث پورے خاندان میں خوشیوں کے شادیانے بج گئے ہیں۔

 

یہ خاندان 138 سال بعد بیٹی کی پیدائش پر جہاں خوشیوں سے نہال ہے وہیں اپنے دوست اور احباب سے مبارکبادیں بھی وصول کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں