ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حالیہ بارشوں کے بعد کے الیکٹرک کا موقف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر میں حالیہ بارشوں کے بعد کے الیکٹرک کا موقف سامنے آیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، عملہ ہائی الرٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ فیلڈ اسٹاف کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔

بجلی کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں۔

- Advertisement -

ترجمان کے الیکٹرک نے زور دیا کہ شہری ٹوٹے تاروں، ٹی وی انٹر نیٹ کیبلز، کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، بارش، کھڑے پانی میں موٹر جیسے برقی آلات کا غیرمحفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

کراچی کو بجلی کی سپلائی پر معمور ادارے کے ترجمان نے کہا کہ غیرقانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور بجلی بند کی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں