تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

قندوز پر افغان طالبان کا قبضہ ختم کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کا آپریشن

قندوز‌: افغانستان کے شہر قندوز پر افغان طالبان کا قبضہ ختم کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا، جس کے نتیجے میں سولہ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے.

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے افغانستان کے صوبے قندوز پر فضائی حملہ کیا۔ امریکی طیاروں نے قندوز پر بمباری کی، ہلاکتوں کا خدشہ ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ نیٹو اور امریکی فوج کو درپیش خطرے کی وجہ سے کیا گیا.

افغانستان کا اہم شہر قندوز میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا، قندوز کو افغان طالبان کے قبضے سے چھڑانے کیلئے سیکورٹی فورسز ایکشن میں آگئیں، سیکورٹی فورسز نے پوری تیاری کیساتھ افغان طالبان سے نمٹنے کیلئے آپریشن شروع کردیا، جس کے بعد افغان فورسز نے قندوز کے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرکے حساس علاقوں میں فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی، جسمیں قندوز جیل، پولیس کمپاؤنڈ، سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔

فورسز کی زمینی کاروائی میں متعدد شدت پسند ہلاک اور ایک سو بہتر سے زیادہ زخمی ہوئے، افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج افغان سیکیورٹی فورسزکی مددکررہی ہے، امریکا نے فضائی کاروائی کرتے ہوئے شہر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوئے.

ترجمان قندوز پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان سے قندوز کا قبضہ واپس لینے کیلئے تیارہیں، طالبان سے قندوز کا قبضہ واپس لینے کیلئے زمینی کارروائی کرینگے، طالبان کا قبضہ ختم کرانے کے لیے افغان فوج کا آپریشن جاری ہے.

گزشتہ روز افغان طالبان نے قندوز پر مختلف مقامات سے حملہ کر کے قبضہ کر لیا تھا.

Comments

- Advertisement -