اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

معروف گلوکار غلام عباس کے لیے امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے گلوکار غلام عباس کے علاج کے لیے 10 لاکھ کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے معروف گلوکار غلام عباس کے گھر جا کر دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، جس پر غلام عباس نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گلوکار غلام عباس کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی، صوبائی وزیر عمران نذیر نے مریم نواز کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

- Advertisement -

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گلوکار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں، پنجاب حکومت ان کے علاج کے لیے بھرپور معاونت کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں