ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عینا آصف کا بھائی کے کپڑے چُرانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے بھائی کے کپڑے چرا کر پہننے کا انکشاف کیا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ عینا آصف نے بھائی احمد کے ساتھ شرکت کی اور بچپن سے متعلق دلچسپ باتیں بتائیں۔

عینا آصف نے کہا کہ میں بھائی کے سارے کپڑے چرا کر پہنتی ہوں کیونکہ لڑکوں کے کپڑے بہت آرام دہ ہوتے ہیں، ان کی پاکٹ زیادہ بڑی ہوتی ہیں ڈھیلے ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

احمد نے بتایا کہ میں باہر سے آکر دیکھتا ہوں تو عینا نے میری شرٹ پہنی ہوتی ہے۔

عینا نے بتایا کہ یہ مجھے پہننے نہیں دیتا اور کہتا ہے کہ میرے کپڑے واپس کرو لیکن میں کچھ وقت کے لیے وہاں سے غائب ہوجاتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بڑی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں پاگل لگ رہی ہوتی ہوں لیکن سونے کے لیے اس سے اچھے کپڑے نہیں ہوسکتے۔

احمد نے بتایا کہ میں عینا سے اپنے کپڑے استری کرواتا ہوں کیونکہ مجھے اس کام میں بہت کوفت ہوتی ہے اور اس سے پانی کی بوتل منگوا لیتا ہوں لیکن اس کے بدلے عینا کو جہاں جانا ہوتا ہے جو چیز کھانی ہوتی ہے وہ لے کر آتا ہوں۔

عینا نے کہا کہ بھیا اور آپی دونوں کے لے جیسے میں ’شرفو‘ ہوں اپنے کمرے میں بیٹھ کر آوازیں لگاتے ہیں اور مجھے بلا کر لائٹ بند کرنے کا کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عینا آصف نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں