بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

مشہور اداکارہ عائشہ خان نے منگنی کرلی، جلد شادی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مشہور پاکستانی اداکارعائشہ خان کی اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی، عائشہ خان نے شادی کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے جیسے اچانک شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا تھا ، وہیں ایک بار پھر عائشہ خان نے اپنے منگیتر کی تصویر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے جلد شادی کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم دونوں مداحوں کی محبت اور دعاؤں پر شکر گزار ہیں۔

عائشہ خان نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ میں شوبز کی چکا چوند سے دور رہنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس ہم نے منگنی کی اور کافی سالوں میں اور عقبہ حدید ملک ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

عائشہ نے مداحوں سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شادی ایک خاندانی معاملہ ہے امید کرتی ہوں فیصلے کا احترام کریں گے اور مجھے اور میری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے چند روزقبل اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔

عائشہ خان کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب قدم رکھتے ہوئے بہت فخر اور اطمینان محسوس کررہی ہوں اور آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔

خیال رہے کہ عائشہ خان کے منگیتر میجر عقبہ ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں اور انھیں برطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسرکا اعزاز بھی حاصل ہیں۔

واضح رہے کہ عائشہ خان نے کریئر کا آغاز 2003 میں کیا اُن کا پہلا ڈرامہ ‘تم یہی کہنا’ سرکاری ٹی وی سے نشر ہوا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور انڈسٹری میں اپنی فتح کے جھنڈے لہرائے۔

عائشہ خان نے گزشتہ برس اے آر وائی کے بینر تلے بننے والی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ اداکارہ کا ایک ڈرامہ ’میری ننھی پری‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جاری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں