جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

اجے دیوگن اپنی پہلی فلم دیکھنے سینما گئے تو کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مداحوں کے بیچ جا کر اپنے کام کو دیکھیں اور ان کی رائے معلوم کرے، کچھ ایسا ہی بالی وڈ کے اداکار اجے دیوگن نے اپنی پہلی فلم ’پھول اور کانٹے‘ کی ریلیز کے روز کیا تھا۔

بالی وڈ کے اداکار اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر فلم ’پھول اور کانٹے‘ کی ریلیز کو 32 سال پورے ہونے پر ایک پرانا کلپ شیئر کیا، جس میں اداکار نے بتایا کہ جب وہ سینما میں گئے تو اس کے بعد کیا ہوا تھا۔

اجے دیوگن نے اپنے پرانے کلپ کے ساتھ فلم پھول اور کانٹے کے پوسٹرز بھی شیئر کیے جبکہ ایک ایسا ایموجی بھی شامل تھا جس میں پھولوں اور کانٹوں کا امتزاج دکھائی دے رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

- Advertisement -

اجے دیوگن نے بتایا کہ گلیکسی اور جمینی سینما گھروں میں میری پہلی فلم لگی تھی، جس کی ٹکٹیں بک چکی تھیں، پہلے میں پروجیکٹر روم میں بیٹھا رہا اور تھوڑی دیر بعد ہال کے اندر چلا گیا۔

اجے دیوگن کی کس فلم کا جنوبی کوریا میں ری میک بن رہا ہے؟

اجے دیو گن کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’میں سینما کے اندر داخل ہوا تو فلم شروع ہو چکی تھی اور میں چپکے سے جا کر ایک سیٹ پر بیٹھ گیا، اس کے بعد ایسا واقعہ ہوا جسے میں آج بھی بھول نہیں پایا‘‘۔

اجے دیوگن نے مزید بتایا کہ ہال میں موجود فلم بینوں کو پتہ نہیں تھا کہ اسی فلم کا ہیرو ان کے درمیان موجود ہے، شائقین شوق سے فلم دیکھ رہے تھے تاہم جب ’کالج کی لڑکی‘ گانا آیا تو لوگوں نے بڑے جوش و خروش کا اظہار کیا اور ہوا میں پیسے بھی اچھالے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ان میں سے کچھ سکے میرے سر پر آ کر لگے اور کچھ ادھر اُدھر گرے جن کو میں نے اکٹھا کیا اور جیب میں ڈال لیا، وہ میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا جسے میں کبھی بھول نہیں سکتا، بعدازاں میں ان پیسوں کو گھر لے گیا اور انہیں فریم کروا لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں